بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزےتی ےفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی، ان کے ساتھیوں اور معصوم بچوں سمیت 300 سے زائد افراد نے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا، لیکن آج بھی یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ انہیں کس جرم کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید سراج رئیسانی کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ بلوچستان میں امن، پاکستان کی وحدت اور عوامی خوشحالی کی بات کرتے تھے‘انہوں نے کہا کہ جو بھی بلوچستان میں امن، ترقی اور پاکستان کے استحکام کی بات کرتا ہے، اسے دھمکیوں اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بلوچستان کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مگر ظالم دہشت گردوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، جبکہ صوبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور استحکام پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے صرف پاکستان دشمن عناصر کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت، امن کے قیام اور بلوچستان کی ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداءکی قربانیوں کے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور بلوچستان کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔