ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام شاندار جشنِ آزادی ریلی کا انعقاد
قیادت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کی۔
یومِ آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام شاندار جشنِ آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی
۔ریلی میں سول سوسائٹی، عوامی نمائندگان، سرکاری افسران و اہلکاران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں