حب پر قائم پاکستان رینجرز چیک پوسٹ پر آئے روز بدترین ٹریفک جام ہونے پر ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے نوٹس لے لیا
سندھ اور بلوچستان آنے اور جانے والے تمام ٹریفک کو اپنی نگرانی میں بحال کروایا
حب(نمائندہ خصوصی)
حب شہر کے سندھ اور بلوچستان سنگم دریائے
۔
ڈپٹی کمشنر حب نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خصوصی مداخلت سفارش اپیل کی۔
ڈپٹی کمشنر حب ٹریفک بحالی کیلئے خود میدان میں آگئے پاکستان رینجرز چیک پوسٹ پہنچ گئے رینجرز حکام سے ملاقات کی اور سندھ اور بلوچستان آنے اور جانے والے تمام ٹریفک کو اپنی نگرانی میں بحال کروایا۔
تفصیلات کے مطابق:
ڈپٹی کمشنر حب ٹریفک بحالی کیلئے خود میدان میں آگئے پاکستان رینجرز چیک پوسٹ پہنچ گئے رینجرز حکام سے ملاقات کی کراچی ٹو کوئٹہ اور گوادر مین قومی شاہراہ روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک جام ہونے کیلئے ان سے خصوصی ملاقات کی اور سندھ اور بلوچستان آنے اور جانے والے تمام چھوٹے و بڑے ٹرانسپورٹ اور مسافر بسوں کی روانی کیلئے اپنی نگرانی میں ٹریفک کی بحال کروایا ڈپٹی کمشنر حب نے اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان کو جاری مراسلہ ٹریفک مداخلت بحالی کیلئے جاری کردہ مراسلہ میں فوری بہتری کیلئے اقدامات کی خصوصی سفارش کی ڈپٹی کمشنر حب کے جاری کردہ مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سندھ اور بلوچستان سنگم دریائے حب پل پر قائم پاکستان رینجرز چیک پوسٹ سمیت و دیگر مشترکہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے موجودہ نظام اور اہلکاروں کی کمی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سندھ اور بلوچستان آنے جانے والے ہزاروں مسافروں، چھوٹے و بڑے ٹرانسپورٹ کو شدید گرمی اور حبس میں آئے روز 8 سے 12 گھنٹے تک طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس سے عوام، مریضوں، سرکاری افسران و ملازمین، کاروباری شخصیات، حب چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران سمیت تمام صنعت میں کام کرنے والے لیبروں اور عام عوام کو غیر معمولی شدید مشکلات، ازیت اور پریشانی کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کے مطابق صورتحال نہ صرف شہریوں، ٹرانسپورٹ اور آنے اور جانے والے ہزاروں مسافروں کی معمول کی نقل و حرکت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے بلکہ حب شہر کی تمام صنعتیں و تجارتی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ میں شدید منفی اثرات پیدا ہو رہی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلع حب شہر بلوچستان کا ایک اہم صنعتی شہر ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتی محصولات میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے تاہم موجودہ شدید ٹریفک بحران سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب کے آفس سے جاری کردہ مراسلے میں سکیورٹی اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ عوامی سہولت اور مؤثر سکیورٹی کے درمیان توازن قائم رکھنے کیلئے پاکستان رینجرز چیک پوسٹ سمیت ودیگر مشترکہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے موجودہ طریقہ کار کو مزید تیز، منظم اور مؤثر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے حکومت بلوچستان سے درخواست کی ہے کہ معاملہ فوری طور پر پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز اعلیٰ حکام اور وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت و حکومتی اعلیٰ حکام صوبائی اور وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ ضلع حب شہر دریائے حب پل سنگم پر قائم پاکستان رینجرز چیک پوسٹ، پاکستان کسٹم جیک پوسٹ، پاکستان نارکوٹکس، پولیس سمیت ودیگر مشترکہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر بنا کر ٹریفک کی فوری روانی بحال کیلئے چیکنگ کے موجودہ طریقہ کار کو مزید تیز، منظم اور مؤثر بنایا جائے جا سکے اور سندھ اور بلوچستان کے ہزاروں عوام، مریضوں، سرکاری افسران و ملازمین، کاروباری شخصیات، حب چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران سمیت تمام صنعت میں کام کرنے والے لیبروں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے اور سندھ اور بلوچستان عوام سمیت آنے اور جانے والے ہزاروں مسافروں چھوٹے اور بڑے ٹرانسپورٹ، تاجروں، صنعتکاروں اور لیبرو کی آئے روز شدید مشکلات،ازیت اور پریشانی میں کمی آسکے۔