ڈھاڈر کے قریب ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کے لیے درکار سامان متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا
بولان(این این آئی)ڈھاڈر کے قریب ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کے لیے درکار سامان متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی میر ممتاز علی کھیتران نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور جاری مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر واپڈا حکام نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو مرمتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر کچھی نے انہیں ہدایت جاری کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ ڈھاڈر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیسکو حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر بجلی کی فوری بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔